ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اشوک گہلوت کی حلف برداری تقریب میں راہل، منموہن سمیت کئی قدآور لیڈرہوں گے شامل

اشوک گہلوت کی حلف برداری تقریب میں راہل، منموہن سمیت کئی قدآور لیڈرہوں گے شامل

Sun, 16 Dec 2018 21:55:12    S.O. News Service

جے پور، 16؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جے پور کے البرٹ ہال میں پیر کو کانگریس پارٹی اراکین کے لیڈر اشوک گہلوت اور ریاستی صدرسچن پائلٹ کی تاجپوشی تقریب میں کانگریس صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، ایچ ڈی دیوگوڑا سمیت کئی قدآور لیڈر شامل ہوں گے۔

کانگریس پارٹی اراکین کے لیڈر اشوک گہلوت نے البرٹ حال میں منعقد ہونے والے حلف برداری تقریب کا جائزہ لینے کے بعدکہا کہ تقریب میں کانگریس صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، ایچ ڈی دیوگوڑا، ملکارجن کھڑگے، شرد یادو، فاروق عبداللہ، چندرا بابو نائیڈو، سماج وادی پارٹی، ترنمول کانگریس، سی پی آئی، سی پی ایم، ڈی ایم، عام آدمی پارٹی، سمیت اپوزیشن کے قدآور لیڈران شامل ہوں گے۔چیف سکریٹری ڈی بی گپتا نے بتایا کہ پیر کوہونے والی حلف برداری تقریب کے لیے حکام کو ذمہ داری دے دی گئی ہے جس کے مطابق تمام افسران اپنے اپنے کام میں مصروف ہوگئے ہیں۔حلف برداری کی تقریب کے مقام پر سیکورٹی کا پختہ انتظام کیا گیا ہے۔

وہیں پولیس کے اعلیٰ حکام نے پنڈال میں سیکورٹی، مناسب ٹریفک نظام کا جائزہ لیا۔کانگریس کے ریاست انچارج اویناش پانڈے نے بتایا کہ حلف برداری تقریب میں سماجوادی پارٹی، ترنمول کانگریس، سی پی آئی، سی پی ایم، ڈی ایم، عام آدمی پارٹی سمیت اپوزیشن کے قدآور لیڈروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حلف برداری تقریب عام طور پر روایت کے مطابق راج بھون میں منعقد کی جارتی رہی ہے لیکن 2013 میں وسدھرا راجے نے جن پتھ میں حلف برداری منعقد کی تھی۔گہلوت اور پائلٹ کی حلف برداری تقریب کا انعقاد البرٹ حال میں کیا جا رہا ہے۔


Share: